Get Alerts

 ایرانی وزیرِ داخلہ کی محسن نقوی سے اہم ملاقات ، پاک ایران روابط میں مزید وسعت کا عزم

 ایرانی وزیرِ داخلہ کی محسن نقوی سے اہم ملاقات ، پاک ایران روابط میں مزید وسعت کا عزم

اسلام آباد: ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایف سی کے دستے نے ایرانی وزیرِ داخلہ کو سلامی پیش کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران تعلقات، باہمی تجارت، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے اس سے قبل وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو بھی سراہا۔

ٹیگز: