Get Alerts

پاکستان کو اے آئی اور روبوٹکس کا علاقائی مرکز بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کو اے آئی اور روبوٹکس کا علاقائی مرکز بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹکس اور خود مختار نظام پاکستان کی معاشی ترقی اور مستقبل کی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام دلانے میں مدد دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روبوٹکس اور ڈرون ٹیکنالوجی سے معیشت مضبوط ہوگی، سلامتی بہتر ہوگی اور عوام کی زندگی میں آسانی آئے گی۔ حکومت کا مقصد مقامی ٹیلنٹ، نوجوانوں اور محققین کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو روبوٹکس اور اے آئی کا علاقائی مرکز بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ آٹونومس سسٹمز کے لیے قانون سازی اور واضح فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے اسپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان وینچر فنڈ کے لیے 20 ملین ڈالر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحقیق اور جدت کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع میں تبدیل کیا جائے گا۔

ٹیگز: