Get Alerts

گوگل کا نیا جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5، روبوٹس کو ذہین بنانے میں انقلاب

گوگل کا نیا جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5، روبوٹس کو ذہین بنانے میں انقلاب

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل نے ایک بار پھر اپنی جدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 متعارف کرائی ہے، جو روبوٹکس کے میدان میں ذہانت اور فعالیت کو نئے سنگ میل تک لے جائے گی۔

گوگل کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی دو اہم حصوں پر مشتمل ہے ،جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5: یہ روبوٹ کا اعلیٰ سطحی ذہن ہے جو سوچنے، آن لائن معلومات حاصل کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور منطقی فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جیمینائی روبوٹکس 1.5: یہ حصہ ہدایات کو روبوٹ کی حرکات میں تبدیل کرتا ہے اور روبوٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ایک اندرونی زبان میں سوچنے کا عمل پیدا کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی نہ صرف پیچیدہ کام انجام دینے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ مختلف روبوٹک ڈھانچوں میں سیکھے گئے معلومات کو بھی منتقل کر سکے گی، جس سے روبوٹس مزید ذہین اور کارآمد بن جائیں گے۔

گوگل کے مطابق، جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 کی بدولت روبوٹس اب ماحول کو سمجھ کر متعدد مراحل پر مشتمل پیچیدہ کام بخوبی انجام دے سکیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی آج سے گوگل اے آئی اسٹوڈیو پر ڈویلپرز کے لیے دستیاب ہے، جبکہ جیمینائی روبوٹکس 1.5 فی الحال صرف چند منتخب شراکت داروں کے لیے دستیاب ہے۔

یہ پیش رفت مصنوعی عمومی ذہانت کے استعمال کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے روبوٹک دنیا میں ایک نیا دور شروع ہونے کی توقع ہے، جہاں روبوٹ نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ سوچ سکیں، منصوبہ بندی کر سکیں، اور اپنی حرکت کے بارے میں وضاحت بھی دے سکیں گے۔

ٹیگز: