عالمی فضائی کمپنیوں کا ایرانی فضائی حدود کو استعمال کرنے سے گریز

عالمی فضائی کمپنیوں کا ایرانی فضائی حدود کو استعمال کرنے سے گریز
کیپشن: image by facebook

تہران : امریکی ڈرون طیارے کو ایران کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے سے منع کر دیا ہے .

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے عراق میںکام کرنے والے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے ، خلیج کی بڑی فضائی کمپنی اتحاد ائیرلائنز نے بھی اپنے طیاروں کو آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے اوپر سے گزرنے سے روک دیا ہے ، ایران کی سول ایوی ایشن تھارٹی نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہیں.

امریکی ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے دوسری طرف ایران بھی ان دھمکیوں کا ترکی بہ ترکی جواب دے رہا ہے.

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اندر تین اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم بھی دے دیا تھا لیکن اس کو آخری لمحے میں خود ہی واپس لے لیا۔