کورونا وائرس ،دنیا بھر میں اموات 4لاکھ 70ہزار ہوگئیں

کورونا وائرس ،دنیا بھر میں اموات 4لاکھ 70ہزار ہوگئیں

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 48 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی، دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 734 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں 23 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

برازیل  میں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ  86 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8ہزار ایک سو سے تجاوز کر گئی، روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ چار ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔