لاہور: کورونا کی تیسری لہر کا زور کم ہونے لگا ، پاکستان میں کورونا سے آج 65 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں 2 ہزار 724 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت نازک ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 589 ہوگئی ۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی وائرس کا شکار ہو گئے ، خود کو آئسولیٹ کرلیا ۔