Get Alerts

انتخابات کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے: سینیٹر فیصل جاوید خان 

انتخابات کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے: سینیٹر فیصل جاوید خان 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ انتخابات کسی سیاس جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، 1970ءکے انتخابات کے علاوہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دھاندلی کا الزام نا لگا ہو۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارپ اینے بیان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ، سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے، الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے، انتخابات میں شکست کھانے والا کھلے دل سے شکست قبول کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ہرعوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی پوری کوشش ہوتی ہے عوامی قانون سازی کے بدلے کسی طرح سے این آر او لے لیں۔ اپوزیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر پائیں، حزب اختلاف کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے نہ کہ چھوئی موئی۔

ٹیگز: