موٹرویز اور ایئرپورٹس گروی رکھ کر قرض لینے کی منظوری 

 موٹرویز اور ایئرپورٹس گروی رکھ کر قرض لینے کی منظوری 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے موٹرویز اور ائرپورٹس گروی رکھ کر قرض لینے کی منظوری دے دی  ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی کہ  اسلام آباد ، لاہور اور ملتان ائرپورٹس کو گروی رکھ کر قرض لیا جائے گا ۔ 

کابینہ اجلاس کے بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کا حق دینے کیخلاف ہے۔ اس کو خوف ہے اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد نہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،وہ قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ ہم اس وقت ای وی ایم بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمشین ای وی ایم کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ چاہتے ہیں اگلے الیکشن سے پہلے ای وی ایم کا سلسلہ شروع ہو جائے۔ حکومت کی کوشش ہے اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ دینے میں حصہ دار بنائے۔معیشت کی ترقی کی وجہ بیرون ملک پاکستانی ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کی ذمہ داری ہے آئندہ انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ پر منتقل کریں،۔

کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے فوادچودھری نے بتایا کہ  ممنوعہ اسلحہ کےلائسنس کے اجرا کامعاملہ موخرکردیاگیا۔ سرکاری اراضی پر قبضے کےخلاف موثر قانون سازی کے لیے بل لارہے ہیں۔ پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ا سٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ عاصم رؤف کی بطور چیئرمین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی جبکہ کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

فواد چودھری نے نیوز کانفرنس میں الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن پارلیمنٹ سے پاس قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے ،  آئین سے متصادم قوانین پر فیصلہ سپریم کورٹ کرےگی،وزیر اطلاعات ۔ الیکشن کمیشن کا کام سیاست نہیں ہے ،اس کو دیکھنا ہوگا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح نہ ہو۔  الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہےان کاکام قانون پرعملدرآمدکرناہے۔ اگرکسی نےسیاست کرنی ہےتوپھرپارٹی بناکرسیاست کریں۔