کنسرٹ میں مداحوں پر اولےبرس پڑے

 کنسرٹ میں مداحوں پر اولےبرس پڑے
سورس: File

کولوراڈو: کولوراڈو کے مشہور ریڈ راکس مقام پرلوئس ٹاملسن کےکنسرٹ میں مداحوں پر گولف بال کے سائز کے اولے برس پڑے۔  تقریباً 100افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ اولے برسنے کی وجہ سے کم از کم 100 افراد  زخمی ہوئے جن میں سے سات افراد کو شدید زخمی حالت میں علاقے کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا اور جائے وقوعہ پر 80 سے 90 افراد کا علاج کیا گیا۔ ریسکیو سروس کے مطابق زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اورجسم پر دیگر زخموں کے نشانات ہیں۔

کنسرٹ میں شریک ہونے والی ایک لڑکی نے ٹویٹر پر لکھا "آج کی رات میری زندگی کی سب سے خوفناک رات تھی"۔

71fe8bd5c90861193551fad4599b00a9

سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ چیختے ہوئے  برسنے والے اولوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

ریڈ راکس کے ترجمان نے بتایا کہ پنڈال  برف سے بھر گیا تھا اور  بیٹھنے کی جگہ میں کئی انچ اولے پڑے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈینور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گاڑی کے نقصان کی وجہ سے کچھ لوگ پنڈال میں پھنسے ہوئے تھے۔

ون ڈائریکشن کا لوئس ٹاملنسن کا کنسرٹ دو بار تاخیر کا شکار ہوا  اور پھر رات 10:30 بجے کے قریب باقاعدہ طور  پر منسوخ ہو گیا۔

واضح رہے کہ امریکی سٹیٹ کولوراڈو میں اس ماہ  متعدد دنوں سے  کئی مقامات پر   اولے طوفان کی طرح برس رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں