سرکاری ملازمین کی موجیں

سرکاری ملازمین کی موجیں

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی موجیں  کرادی ہیں۔ کے پی حکومت نے  صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو کل تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ عید قربان کی وجہ سے جاری کی جائے گی۔


کے پی میں چھوٹی عید یعنی عید الفطر پر  ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں تھی  ۔ اس کی وجہ مالی معاملات تھے ۔ اس وجہ سے ملازمین میں مایوسی کی لہر بھی تھی ۔ تاہم اس بار صوبائی حکومت نے کل یعنی 23 جون کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں