Get Alerts

امریکہ نے جو غیر معمولی طاقت دکھائی، وہ بے مثال ہے، اسرئیلی وزیراعظم نیتن یاہو

 امریکہ نے جو غیر معمولی طاقت دکھائی، وہ بے مثال ہے، اسرئیلی وزیراعظم نیتن یاہو

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو "تاریخ بدلنے والا فیصلہ" قرار دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "آج رات امریکا نے جو غیر معمولی طاقت دکھائی، وہ بے مثال ہے۔"

نیتن یاہو نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف ایران کے خطرناک جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کا ایک جراتمندانہ قدم تھا، بلکہ یہ فیصلہ آنے والے وقت میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ ان کے بقول، "تاریخ گواہ ہوگی کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے سب سے خطرناک نظام کو، دنیا کے سب سے خطرناک ہتھیاروں سے محروم کرنے کے لیے اقدام کیا۔"

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اور صدر ٹرمپ ہمیشہ کہتے ہیں کہ طاقت کے ذریعے ہی امن حاصل ہوتا ہے، اور آج رات اس نظریے پر عمل کیا گیا۔ انہوں نے ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایک نئے تاریخی دور کی شروعات ہے۔

ادھر، وائٹ ہاؤس کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملے کے بعد صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان فون پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس کارروائی کو "ضروری اور کامیاب" قرار دیا۔

ٹیگز: