Get Alerts

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اسحاق ڈار کی ملاقات، علاقائی چیلنجز پر بات چیت

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اسحاق ڈار کی ملاقات، علاقائی چیلنجز پر بات چیت

استنبول: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی علاقائی خودمختاری پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ نے پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران اپنی خودمختاری اور عوام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے نہ صرف ایران بلکہ اپنی قوم کو بھی دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے اس جارحیت کو ممکن بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگز: