Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی بات چیت کا امکان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی بات چیت کا امکان

تہران : ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور سفارتی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اہم ترین مشن پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات، خطے میں جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ کے بادلوں کو چھانٹنے کے لیے اب تک کی جانے والی سفارتی کوششوں کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن، استحکام اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اس انتہائی اہم سفارتی دورے کے دوران ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی خصوصی ملاقات کا قوی امکان ہے، جس میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ٹیگز: