Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

تہران :پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی.فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کی ایران کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ملاقات میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: