Get Alerts

استنبول میں او آئی سی کا اجلاس، اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور علاقائی کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کا اعلان

استنبول میں او آئی سی کا اجلاس، اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور علاقائی کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کا اعلان

استنبول: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے دو روزہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے اس اعلامیے میں خطے کی پیچیدہ اور خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حملے فوری طور پر بند کرے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق، او آئی سی نے علاقائی حالات کی نگرانی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک وزارتی رابطہ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بین الاقوامی اور علاقائی فریقین کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔

یہ رابطے کشیدگی کو کم کرنے اور ایران کے خلاف جاری جارحیت کو روکنے کے لیے حمایت فراہم کریں گے۔ مزید برآں، اعلامیے میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیل کو اس کے جرائم کے جواب دہ بنائے۔

قابل ذکر ہے کہ او آئی سی کے اس مشترکہ اعلامیے میں امریکا کے ایران پر کیے گئے حملوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

ٹیگز: