Get Alerts

امریکی نائب صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا اعتراف،وزیر اعظم شہباز شریف کو دوست قرار دے دیا

امریکی نائب صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا اعتراف،وزیر اعظم شہباز شریف کو دوست قرار دے دیا

واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف  اور فیلڈ مارشل سید عاص م منیر سے امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں کے بعد امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف میرے اور امریکی صدر کے دوست ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی اور سفارتی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت اور حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید آج یہ پیش رفت ممکن نہ ہو پاتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ان کا مسلسل رابطہ رہا اور اس عرصے میں جتنی گفتگو ان سے ہوئی، اتنی شاید کسی اور شخصیت سے نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات، خطے میں امن و استحکام اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی حلقے امریکی نائب صدر کے بیان کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار اور علاقائی معاملات میں اس کے اثر و رسوخ کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ٹیگز: