Get Alerts

کیئر سٹارمر نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا، نئی قیادت کی حمایت کا اعلان

کیئر سٹارمر نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا، نئی قیادت کی حمایت کا اعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے آج صبح ہی کنگ چارلس کو آگاہ کر چکے ہیں۔

کیئر سٹارمر نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب کا حلف اٹھانا ان کی زندگی کا سب سے اہم مرحلہ تھا اور اس دوران انہوں نے ملک اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے رکھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران معیشت کو مضبوط بنانے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے۔

مستعفی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں بارہا بتایا گیا کہ ان کی جماعت کمزور ہو چکی ہے، تاہم انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نئی حکومت اور آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ ملک میں جمہوری عمل اور استحکام برقرار رہے۔

ٹیگز: