لندن :برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں کمی کا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹارمر نے کہاہم سب ایران کے جوہری عزائم پر فکرمند ہیں، لیکن خطے میں مزید محاذ آرائی عالمی امن اور معیشت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کے دفاعی حق کو تسلیم کرتا ہے، تاہم اس وقت ضرورت متحارب فریقین کو پیچھے ہٹانے اور سفارتی راہ اپنانے کی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ غزہ سمیت مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دائرے کو بڑھنے سے روکنا ہی عالمی ذمے داری ہے۔