Get Alerts

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفے کے مطالبات مسترد کر دیے

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفے کے مطالبات مسترد کر دیے

لندن : برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے اپنی جماعت لیبر پارٹی سے اٹھنے والے استعفے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں تبدیلی لانے کے اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور عوام نے انہیں اس مقصد کے لیے مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اپنے ملک اور عوام سے محبت کرتا ہوں اور آخری سانس تک ملک کے لیے لڑوں گا"۔ سٹارمر نے خبردار کیا کہ دائیں بازو کی سیاست ملک کو مزید تقسیم کر سکتی ہے اور اس سے بچنے کی ضرورت ہے۔

یہ بحران ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد شروع ہوا، جب سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے تعلقات سامنے آئے، جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔ اسی دوران، لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، اور کیئر سٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ٹیگز: