اسلام آباد:اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، اٹک، چکوال، چارسدہ، ہنگو، سوات، پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری خوف و ہراس کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 215 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔