ژوب:بلوچستان کے شہر ژوب اور گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔