Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

زیورخ: وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ زیورخ ایئرپورٹ پر سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی۔

مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے امور، باہمی تعاون اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: