Get Alerts

برقع پہن کر لوگوں کو لوٹنے والےباپ بیٹا گرفتار

برقع پہن کر لوگوں کو لوٹنے والےباپ بیٹا گرفتار

گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لفٹ لے کر شہریوں کو لوٹنے والے باپ بیٹا پکڑے گئے .

تفصیلات کے مطابق ملزمان گوجرانوالہ کی سڑکوں پر لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹا بڑی ہوشیاری سے واردات کرتے تھے اور لفٹ ملنے کے بعد چلتی گاڑی میں واردات کرکے سکون سے گاڑی سے اترجاتے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی ہے.