Get Alerts

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی کل پہلے روزے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد 23 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔
دوسری جانب پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم خان میں ہوا جس نے چاند کی شہادتوں اور کل پہلے روز کا اعلان کیا ہے۔ 

ٹیگز: