تاجروں سے بجلی بلوں میں ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ

تاجروں سے بجلی بلوں میں ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد :  تاجروں سے بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے لئے بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی بھی تجویز دی ہے۔ 35لاکھ تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےاسکیم کےخدوخال تیار کرلئے گئے۔

ذرائع ایف بی آر نے کہا ہے کہ اسکیم پر عمل درآمد کیلئے نئی مخلوط حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ آئی ایم ایف کو مجوزہ پلان سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی اصل شاپ اونر کے بجائےدکان پر کاروبار کرنیوالے صارف سے ہوگی، تاجروں کی سالانہ آمدنی کو12حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ تاجر طبقے سے ٹیکس ماہانہ بنیاد پر بجلی بل کے ذریعے وصول کرنے کا پلان ہے، مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کےبجٹ سے پہلے لائی جا سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں