سابق وزیراعظم نواز شریف پر رقم بھارت منتقلی کا الزام،قائمہ کمیٹی کا اجلاس منسوخ

سابق وزیراعظم نواز شریف پر رقم بھارت منتقلی کا الزام،قائمہ کمیٹی کا اجلاس منسوخ
کیپشن: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھ...تصویر بچکریہ اے پی پی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر بھارت میں رقم منتقل کرنے کے الزامات پر ہونیوالے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے آج ہونے والے اجلاس کو منسوخ کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجنے کے الزام کا معاملہ زیر غور آنا تھا، تاہم اب اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اِن کیمرا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام سامنے آگئے

اس سے قبل 16 مئی کو طلبی کے باوجود چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے اور مصروفیات کی بنا پر معذرت کرتے ہوئے پیشی کے لیے مناسب وقت مانگا تھا، جسے کمیٹی نے قبول کرتے ہوئے انہیں 22 مئی کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آج کے اجلاس میں اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی، تاہم اجلاس منسوخ ہونے کے بعد اب یہ واضح نہیں کہ معاملہ آگے کب اور کیسے بڑھے گا جبکہ قائمہ کمیٹی اجلاس کے نوٹس میں منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں