پرویز الہٰی کی بحالی، مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب 

پرویز الہٰی کی بحالی، مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب 
سورس: File

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی کی سپیکر شپ بحال ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے اہم اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرس میں آئندہ کا لائحہ عمل  کے بارے میں بتایا جائے گا  ۔ 

نیو نیوز کے مطابق عطا تاررڑ سمیت لیگی رہنما موجود ہیں۔ پریس کانفرنس میں اپنی برتری کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ پرویز الہٰی نے آج سیاسی چال چلتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلالیا ۔ اپنے مخالف ارکان اسمبلی کو ایوان میں داخل نہیں ہونے دیا اور پیل چیئر وسیم خان سے اجلاس چیئر کراکر اپنے خلاف تحریک اعتماد تکنیکی طور پر ناکام مسترد کروالی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں