فرخ حبیب اور صداقت عباسی کو  نئی ذمہ داریاں مل گئیں

 فرخ حبیب اور صداقت عباسی کو  نئی ذمہ داریاں مل گئیں

لاہور:پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کونئی ذمہ داریاں مل گئیں۔تحریک انصاف میں موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔  تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے فرخ حبیب اور صداقت عباسی کو پنجاب میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

پارٹی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق فرخ حبیب کو صدر مغربی پنجاب جبکہ صداقت عباسی کو صدر شمالی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرخ حبیب کو فیض اللہ کموکا کی جگہ پر صدر مغربی پنجاب تعینات کیا گیا جنھوں نے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیاہے۔ 

صداقت عباسی کو عامر کیانی کی جگہ تحریک انصاف شمالی پنجاب کا صدر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے چند ہی دن قبل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

f868ff064e5fb91852e92574610a3c4e

4aeb67dd102d7baccdd5492679c1358a

مصنف کے بارے میں