Get Alerts

پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے اپنے ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے اور اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے باعث پاکستان نے یہ فیصلہ کیا۔ بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی سفارت کار یا اہلکار کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دے گا جو بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے خلاف ہوں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، اور اس پر پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کی تھی۔

ٹیگز: