بحرین :پاکستان نے بحرین میں ہونے والی سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں بھرپور شرکت کی، جو 12 سے 14 مئی تک کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں 46 پارٹنر ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔
پاکستان کی نمائندگی کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، کموڈور سہیل احمد عظمی نے کی، جبکہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کے چیف آف اسٹاف کیپٹن اشفاق علی نے سی ایم ایف کی حکمت عملی کے مطابق CTF-151 کا عملی منصوبہ پیش کیا۔
پاک بحریہ کی اس کانفرنس میں شرکت نہ صرف عالمی سمندری سلامتی کے لیے پاکستان کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ اس کے ایک سرگرم کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے، جس کا مقصد خطے میں استحکام اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔