Get Alerts

ہم واقعی تھک چکے ہیں!" — فلسطینی بچی کی دنیا سے جنگ بندی کی درد بھری اپیل

ہم واقعی تھک چکے ہیں!

غزہ :غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے درمیان ایک معصوم فلسطینی بچی کی روتی ہوئی ویڈیو نے دنیا بھر کے انسان دوست حلقوں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ ویڈیو میں بچی جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہتی ہے    "ہمیں سانس لینے دیں، ہم واقعی تھک چکے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بچی کے والد اسرائیلی بمباری کے بعد لاپتا ہو چکے ہیں اور اس کا خاندان ایک بار پھر بے گھر ہو کر پناہ کی تلاش میں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بچی عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہے    ہمارا درد محسوس کریں، ہم پر رحم کریں، ہمیں بتائیں ہم کہاں جائیں؟۔

ادھر پوپ لیو نے بھی غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی فوری بحالی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ نے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی ناکافی ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے بھی موجودہ جارحیت کو ’جنگی جرائم‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ سیاسی مقاصد کے لیے عام شہریوں کی قربانی کا باعث بن رہی ہے۔

ٹیگز: