Get Alerts

ایران کا امریکہ سے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ؛ امریکی تجاویز سے اختلافات میں کمی، ایرانی ترجمان کا بیان

ایران کا امریکہ سے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ؛ امریکی تجاویز سے اختلافات میں کمی، ایرانی ترجمان کا بیان

تہران :امریکہ اور ایران کے مابین جاری سفارتی کوششوں میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ایران نے باضابطہ طور پر امریکہ سے فوری جنگ بندی، اپنے منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممکنہ معاہدے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے دی جانے والی حالیہ تجاویز نے فریقین کے مابین موجود اختلافات کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد دی ہے۔ تاہم، تہران کا مؤقف ہے کہ ان اختلافات کو مزید ختم کرنے اور مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کا خاتمہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ ٹھوس اور منطقی مذاکرات کا راستہ اپنائے ہوئے ہے تاکہ خطے کو پائیدار امن کی طرف لے جایا جا سکے۔

ٹیگز: