Get Alerts

بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ پہلی ترجیح، قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم شہباز شریف کی قطری کاروباری وفد سے گفتگو

بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ پہلی ترجیح، قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم شہباز شریف کی قطری کاروباری وفد سے گفتگو

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے ایک اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے پاک،قطر تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قطر پاکستان کا ایک دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران قطر کے مشہور 'تعمیر گروپ' کے بانی محمد حسین آل علی نے پاکستان میں جاری منصوبوں اور نئی سرمایہ کاری کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تعمیر گروپ کی پاکستان میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گروپ کو ہر ممکن سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔

ٹیگز: