Get Alerts

دنیا کے کئی حصوں میں کرسمس تقریبات کا آغاز

دنیا کے کئی حصوں میں کرسمس تقریبات کا آغاز

دنیا کے مختلف حصوں میں کرسمس سیزن کا آغاز ہو گیا ہے ، فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مرکزی شاہراہ شانزے لیزے کو رنگ برنگ روشنیوں سے منور کر دیا گیا ، جبکہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جنڈرمن مارکیٹ کھول دی گئی

پیرس : دنیا کے مختلف حصوں میں کرسمس سیزن کا آغاز ہو گیا ہے ، فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مرکزی شاہراہ شانزے لیزے کو رنگ برنگ روشنیوں سے منور کر دیا گیا ، جبکہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جنڈرمن مارکیٹ کھول دی گئی ۔ کرسمس کی آمد آمد ہے اور دنیا کے مختلف شہروں میں اس کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ ہر سال کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مرکزی شاہراہ شانزے لیزے پر رنگ و نور کی برسات شروع ہو گئی ۔ اس بار سڑک کے دونوں جانب لگے درختوں کو نیلے اور سنہری رنگ کے قمقموں سے روشن کیا گیا ہے ۔ جگہ جگہ سٹالز لگ گئے ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جا رہی ہیں ۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں روائتی جنڈرمن مارکیٹ کا افتتاح کر دیا گیا ، روائتی جرمن سووینر ، کھانے پینے کے سٹالز اور چھوٹے بڑے ہر شخص کی دلچسپی کا سامان اس جگہ موجود ہے جس کے باعث دور دور سے لوگ یہاں آتے ہیں ۔ ہر برس کرسمس کی آمد پر لگنے والی یہ مارکیٹ نئے سال کے آغاز تک چلے گی ۔