چین میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا دسمبر سے آغاز

سیاحت کے فروغ کے لئے چین میں ہائی اسپیڈ ریلوے دسمبر میں شروع ہوگی جس کی مدد سے مسافر 2300 کلومیٹر کا سفر 9 گھنٹوں میں طے ہوگا۔

چین میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا دسمبر سے آغاز

سیاحت کے فروغ کے لئے چین میں ہائی اسپیڈ ریلوے دسمبر میں شروع ہوگی جس کی مدد سے مسافر 2300 کلومیٹر کا سفر 9 گھنٹوں میں طے ہوگا۔

شنگھائی سے کن منگ تک چلائی جانے والی ہائی اسپیڈ ریلوے 350 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتا ر سے چلے گی، جس سے روایتی ریلوے کے 40 گھنٹوں کا سفر 9 گھنٹوں تک سمٹ جائے گا۔ٹرین کی برق رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کراچی سے لاہور کا سفر ساڑھے چار گھنٹوں میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہائی اسپیڈ ٹرین کے آنے سے سیاحوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔