پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہار بدترین تھی،مکی آرتھر

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہار بدترین تھی،مکی آرتھر
کیپشن: فوٹو ٹویٹر آفیشل آکاونٹ مکی آرتھر

ابو ظہبی : پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہار بدترین تھی،

مایوس اور افسردہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دوسرے ٹیسٹ میں پلیئرز سے غلطیوں کو بھلا کر جیت کے عزم کیساتھ میدان میں اُترنے کی امیدیں لگا لیں  کہتے ہیں شکست کی وجہ پلیئرز دباؤ میں آکر غلط شاٹس کھیلنا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق  کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں مکی آرتھر نے جیتی بازی کو ہار جانے کو مایوس کن اور کیویئر کی بدترین قرار دیا ،ان کا کہناہے کہ بلے باز دباؤ میں آکر غلط شاٹس کا انتخاب کرتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے ۔تاہم ہیڈ کوچ پلیئرز دوسرے ٹیسٹ میں پلیئرز سے بغیر پریشرکے کھیلنے کیلئے پر امید ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گر ٹیم پہلی اننگز میں 300 کا ٹوٹل بنا لیتی تو جیت آسان ہو سکتی تھی،کوچ نے بتایا شکست کے بعد ہر کوئی افسردہ تھا ، لیکن انہوں نے کرکٹرز کو دبئی ٹیسٹ میں اپنی پرفارمنس پر فوکس رہنے پر زور دیا  ،ناقص بیٹنگ لائن تیسری بار ٹیم کی شکست کا سبب بنی ہے ۔