لاہور:ملائیشین کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ اور خاتون اول بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روزملائیشیا کا دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اس دورہ کے دوران جہاں کئی امور پر گفتگو ہوئی اور معاہدے کئے گئے وہیں ایک ایسا دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک تقریب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کیساتھکھڑے ہو کر تصاویر بنوا رہے تھے تو ملائیشین خاتون اول بھی آ گئیں۔مہاتیر محمد کی اہلیہ اور ملائیشین خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کے پاس پہنچ کر ان سے پوچھا کہ ”کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں۔۔۔؟“
وزیراعظم نے بھی مودبانہ طریقے سے جواب دیا کہ ”یقینا“ اور اس کیساتھ ہی مہاتیر محمد کی اہلیہ نے ان کا ہاتھ تھام لیا جس کے بعد پورا ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔
"Prime Minister, can I hold your hand?" requests the wife of Malaysian PM Dr Mahathir Mohamad
— Soraya Aziz (@SorayaAziz) November 21, 2018
This is the cutest and most adorable thing I've seen all day ❤️#PMIKinMalaysia pic.twitter.com/Tz8YG7ZytQ