Get Alerts

حکومت نے ایک دفعہ پھر عوام پر مہنگائی بم گرا دیا

حکومت نے ایک دفعہ پھر عوام پر مہنگائی بم گرا دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی 47پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیاجائےگا، اضافے کااطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور  زرعی صارفین پرنہیں ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق،  نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے،نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیاجائےگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑےگا، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔