Get Alerts

سونے کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کیپشن: image by facebook

کراچی / اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1229 ڈالر  فی اونس تک پہنچ گئیں۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا , صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 53ہزار 9سو 27 روپے تک پہنچ گئیں۔

سونے کے تاجروں کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔