تیسرا ٹی 20: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

تیسرا ٹی 20: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ محمد نعیم 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شمیم حسین 22، عفیف حسین 20، نجم الحسین شنتو 5، محمود اللہ 13 اور نورالحسن 4 رنز بنا سکے۔ 
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عثمان قادر نے 4 اوورز میں 35 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، سرفراز احمد، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، شمیم حسین، نجم الحسین شنتو، عفیف حسین، نور الحسن، مہدی حسن، امین الاسلام، تسکین احمد، شاہد الاسلام اور نسوم احمد شامل ہیں۔