پاکستانی فضا میں سموگ کا راج، گوجرانوالہ کاائیر کوالٹی انڈیکس 494 ریکارڈ

پاکستانی فضا میں سموگ کا راج، گوجرانوالہ کاائیر کوالٹی انڈیکس 494 ریکارڈ

گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ نے آلودگی میں سب کوپچھاڑ دیا، گوجرانوالہ کاائیر کوالٹی انڈیکس خطر ناک حد  تک عبور کر گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 494 ریکارڈ کیاگیا.

لاہور352اے کیوآئی کے ساتھ پاکستان  کادوسراآلودہ ترین شہر ہے جبکہ کراچی   آلودگی کی شرح میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کاائیر کوالٹی انڈیکس 287 ہے۔

فیصل آبادکائیر کوالٹی انڈیکس277ہے جبکہ صبح 8بجے فیصل آباد کا اے کیوآئی 479تھا۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کاائیرکوالٹی انڈیکس 256 ریکارڈ کیاگیا۔

ماہرین اور ڈاکٹروں کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہننے اور نقل و حمل کم کرے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں