Get Alerts

جیل ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی کردار نہیں:وزیراطلاعات

 جیل ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی کردار نہیں:وزیراطلاعات

لاہور: وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے کا کوئی تعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نہیں ہے اور وہ کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اگر کوئی قیدی کسی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا تو جیل حکام اسے زبردستی ملاقات پر مجبور نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے 420 اور ان کے اہل خانہ سے 189 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اس کے باوجود ہر ہفتے جیل کے باہر جلسے کیے جاتے ہیں، اور انہوں نے سابق وزیر قانون سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "ہمیں قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں۔

ٹیگز: