Get Alerts

پیپلزپارٹی نے سیلاب متاثرین کی مدد میں بھرپور کردار ادا کیا ، وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن

 پیپلزپارٹی نے سیلاب متاثرین کی مدد میں بھرپور کردار ادا کیا ، وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن

کراچی :  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سیلاب متاثرین کی مدد میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو خود سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر کے ان کی صورتحال سے آگاہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان پیکج بھی بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کی بنیاد پر دیا ہے اور سندھ میں بھی متاثرین کے لیے لاکھوں گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

شرجیل میمن  کا کہان ہے کہ  پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف یکطرفہ مہم چلا رہی ہے، حالانکہ اس وقت پورے ملک کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے پنجاب حکومت کی تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا اصل ہدف وفاقی حکومت ہے اور پیپلزپارٹی کو اس جھگڑے میں شامل نہ کیا جائے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم کو پنجاب میں پروٹوکول نہیں ملتا لیکن سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ انہیں پروٹوکول دیتے ہیں، یہ حسد کا مسئلہ ہے۔

مزید برآں، شرجیل میمن نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے، پنجاب حکومت کی مدد ناقص ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کو وزیراعظم سے اختلاف ہے تو پیپلزپارٹی کو اس میں نہ گھسیٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے لیے مضبوط موقف اپنایا ہے اور نفرت، لسانیت یا سیاست نہیں کرتی۔ انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ سندھ میں صحت اور بجلی جیسے شعبوں میں بہتر کام ہو رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی جانی چاہیے کیونکہ یہ کوئی آسان کام نہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر کہا کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو درست کرے اور نفرت پھیلانے سے باز رہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی دھمکی یا دباؤ سے نہیں ڈرتی اور عوام کے لیے کام جاری رکھے گی۔ 

ٹیگز: