Get Alerts

واٹس ایپ کے نوٹیفکیشن فیچر کو غیر فعال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کے نوٹیفکیشن فیچر کو غیر فعال کرنے کا طریقہ

کراچی: واٹس ایپ کی بڑھتی مقبولیت میں اس کے جدید فیچرز کا بڑا ہاتھ ہے۔ ان میں سے ایک اہم فیچر نوٹیفکیشن واٹس ہے، جس کے ذریعے صارفین بغیر ایپ کھولے موصول ہونے والے پیغامات دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم، یہ فیچر کبھی کبھار صارف کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، خاص طور پر جب کوئی دوسرا شخص آپ کے نوٹیفکیشن میں نظر آنے والے پیغامات پڑھ لے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پیغامات نوٹیفکیشن یا لاک اسکرین پر نظر نہ آئیں، تو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں موجود میسیج نوٹیفکیشن فیچر کو غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو چند آسان اقدامات کرنے ہوں گے۔

طریقہ:
واٹس ایپ کھولیں۔
اسکرین کے اوپر دائیں کونے میں موجود تھری ڈاٹ مینیو (تین نقطے) پر ٹیپ کریں۔
سیٹنگز میں جائیں اور پھر پرائیویسی کے آپشن کو منتخب کریں۔
ایپ لاک کے سیکشن میں جا کر بائیومیٹرک تصدیق کو فعال کردیں۔
اس کے بعد کنٹینٹ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آئے گا، اگر نوٹیفکیشن بٹن آن ہو تو اسے بند کردیں۔
اس طریقے سے آپ کے واٹس ایپ پیغامات نہ تو لاک اسکرین پر دکھائی دیں گے اور نہ ہی نوٹیفکیشنز میں، جس سے آپ اپنے پیغامات کو پرائیویٹ رکھ سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق، یہ فیچر آپ کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، اور اس کا استعمال آپ کو اپنے پیغامات کی بہتر حفاظت فراہم کرتا ہے۔
 
 

ٹیگز: