ملکی سیاسی ومعاشی معاملات، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

ملکی سیاسی ومعاشی معاملات، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف وطن واپس پہنچتے ہی  ایکشن میں آگئے ہیں۔ شہبازشریف سمیت سینئر  پارٹی رہنماؤں کو جاتی امراء طلب کر لیا۔شہبازشریف ، حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔

  ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ پارٹی رہنماؤں سے سیاسی و معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عطااللہ تارڑ و دیگر قانونی ماہرین بھی جاتی امرا پہنچ گئے۔ قانونی اور عدالتی معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے گزشتہ روز چار سال بعد وطن واپس پہنچے تھے انہوں نے مینار پاکستان پر اپنے استقبالی جلسے سے خطاب کرتے ملکی مسائل کے حل کیلئے 9 نکاتی لائحہ عمل دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں