Get Alerts

برطانوی فوجی غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے تعینات کردیے گئے

برطانوی فوجی غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے تعینات کردیے گئے

لندن: برطانیہ نے غزہ میں امن کی بحالی کے لیے اپنے فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اس تعیناتی کی تصدیق کی اور کہا کہ برطانوی فوجی خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جان ہیلی نے کہا کہ ایک برطانوی اعلیٰ افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر چلائیں گے۔ اس مرکز میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی بھی شامل ہوں گے۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی نئی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ ان کا اسرائیل میں فوجی بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ اس کے باوجود، برطانیہ نے غزہ میں امن مشن کی نگرانی کے لیے اپنی فوجی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔جان ہیلی نے مزید کہا کہ جرمنی کے فوجی بھی اس مشن کی نگرانی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: