Get Alerts

غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس: گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ بری

غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس: گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ بری

کراچی :کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو بری کر دیا۔

پراسیکیوشن ملزم کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی اور عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر عزیر بلوچ کو مقدمے سے بے دخل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ کو اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا، جس پر عزیر بلوچ کے خلاف  109 کے تحت مقدمہ درج  تھا۔

وکیل نے موقف دیا کہ عزیر بلوچ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں، اس لیے انہیں بری کیا جائے۔ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عزیر بلوچ کو باعزت بری کر دیا۔

ٹیگز: