Get Alerts

دالبندین میں  سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی  ،فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

دالبندین میں  سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی  ،فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی تنظیم کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا ہے جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے جہاں پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔

موزوں وقت پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے بہترین تعاون اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں پائیدار سلامتی قائم کی جا سکے۔

ٹیگز: