لاہور میں پٹرول کا ذخیرہ ختم ٗ شہریوں کو کیا کرنا چاہیے ؟

لاہور میں پٹرول کا ذخیرہ ختم ٗ شہریوں کو کیا کرنا چاہیے ؟

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں پٹرول کے جاری بحران کے باعث شہر بھر کے پٹرول پمپوں پر پٹرول کا صرف 3 روز کا ذخیرہ رہ گیا ہے


تفصیلات کے مطابق پٹرول کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے شہر کے متعدد پٹرول پمپس بند ہو چکے ہیں اور پٹرول کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے شروع ہونے والا پٹرول کا بحران ملک بھر میں بڑھنے لگا لاہور میں پٹرول کی ڈیمانڈ 30 لاکھ لٹر جبکہ سپلائی 12 لاکھ لٹر ہو رہی ہے پٹرول پمپس کو 18 لاکھ لٹر پٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


شہری پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے، صرف چند پٹرول پمپس پر ہی پٹرول دستیاب ہے لیکن وہاں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خدارا اس پر سختی سے نوٹس لیں، شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قلت اور بروقت سپلائی نہ پہنچنے کا نوٹس لے کر پٹرول کی قلت پر قابو پایا جائے تا کہ ہمیں پریشانی سے دو چار نہ ہونا پڑے۔