Get Alerts

لندن ریلوے اسٹیشن پر حملے میں ملوث 18 سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لندن ریلوے اسٹیشن پر حملے میں ملوث 18 سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے زیرزمین ریلوے اسٹیشن پر حملے میں ملوث 18 سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اس لڑکے کو گزشتہ ہفتے ہونے والے اس بم حملے میں ملوث قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں دیگر 3 افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی ابھی جاری ہے جبکہ گرفتار کے کیے گئے 2 مشتبہ افراد کو رہا بھی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو ہونے والے اس حملے میں 30 افراد زخمی ہو گئے تھے۔